ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایت پر اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کے غیر قانونی انتقالات خارج
ملزم نے موضع رام پرشاد تحصیل دیپالپور کی 984ایکڑ سرکاری اراضی غیر قانونی طور پر مختلف لوگوں کو منتقل کردی تھی اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے غیر قانونی انتقالات اورریونیو ریکارڈ میں جعلسازی پر پٹواری محمد حسین کو گرفتار کرلیا
جمعرات 25 اگست 2016 20:04
لالہ موسیٰ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈئر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا کی ہدایت پر اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کے غیر قانونی انتقالات کینسل کروانے کے بعدسرکل افسر اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے پٹواری محمد حسین کو دیپالپور ضلع اوکاڑہ سے گرفتار کرلیاہے ۔ ایف آئی اے نے بھی ملزم کے خلاف قیمتی سرکاری اراضی کے غیر قانونی انتقالات کا مقدمہ درج کررکھا ہے جبکہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں ملزم محمد حسین پٹواری کے خلاف غیر قانونی انتقالات ،ریونیوریکارڈ میں جعلسازی اور ہیر پھیر ثابت ہوجانے پر بھی مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل دیپالپور کے پٹواری محمد حسین نے موضع رام پرشادتحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ وقف اوقاف کی 984ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر مختلف لوگوں کے نام منتقل کردی جس پر ایف آئی اے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔(جاری ہے)
ملزم محمد حسین نے اسی مقدمے سے متعلق سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی اورہیر پھیر کرکے معاملہ دبانے کی کوشش کی لیکن اینٹی کرپشن ٹیم نہ صرف ملزم کی جعلسازی پکڑ لی بلکہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بریگیڈئر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا کی ہدایت پر 984ایکٹر سرکاری اراضی کے تمام غیر قانونی انتقالات بھی کینسل کروا دئیے ۔
آج ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال شوکت علی مرزا نے ملزم کے خلاف جوڈیشل ایکشن کی منظوری دے دی جس کے بعد کل افسر اینٹی کرپشن اوکاڑہ عبدالغفار خان نے چھاپہ مار کر پٹواری محمد حسین کو باقاعدہ گرفتار کرلیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.