محکمہ صحت کا نشہ آور ادویات بنا نے وا لی فیکٹری پر چھا پہ، کروڑوں روپے ما لیت کا خام میٹرئل اور ادوایات برآمد

جمعرات 25 اگست 2016 19:56

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) محکمہ صحت کا نشہ آور ادویات بنا نے وا لی فیکٹری پر چھا پہ کروڑوں روپے ما لیت کا خام میٹرئل اور تیار شدہ انجیکش گو لیاں شر بت اور کیپسول برآمد ملزم گرفتار نشہ آور ادویات ملک بھر میں سپلا ئی کی جا تی تھیں تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز محکمہ صحت نے تھا نہ ملت ٹا ؤن کے علاقہ گرین ٹا ؤن میں میں کاروا ئی کر تے ہوے نشہ آور جعلی میڈ یسن بنا نے وا لی فیکڑی پر چھا پہ مار کروڑوں رو پے ما لیت خام میٹرئل ہیر وئن اور دیگر مضر صحت میٹرئل برآمد کر کے پیکنگ میٹرئل قبضہ میں لیکر فیکڑی سیل کر کے ایک ملزم محمد زید کو گرفتار کر لیا پو لیس ذرائع کے مطا بق ابتدا ئی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ نشہ آورادویات جن میں ہیروئن اور دگر میٹرئل شا مل کر کے گو لیاں، کیپسول ،انجیکشن اور شربت تیار کیے جا تے اور مختلف ادویات ساز کمپنیوں کے نا موں سے ملک بھر میں سپلا ئی کیے جا تے تھے فیصل آباد ، راولپنڈی، لا ہور،سکھر،کرا چی پشاور،کو ئٹہ سمیت افغا نستان ہماری اہم منڈ یا ں تھیں ان علا قوں میں ما ہانہ کروڑوں رو پے کی میڈ یسن سپلا ئی ہو تی تھی گرفتار ملزم نے بتا یا کہ گز شتہ اڑھا ئی سال سے فیکڑی چل رہے ہے محکمہ صحت کے مطا بق فیکٹری میں پیکنگ کر نے وا لی مشنری کی ما لیت ایک کروڑ سے زا ئد ہے ۔

متعلقہ عنوان :