تحر یک احتساب کا ایجنڈہ جمہو ریت کا نہیں کر پشن کا خاتمہ ہے ‘چوہدری محمدسرور

عسکری ونگز رکھنے والی جماعتوں کو سیاست کا کوئی حق نہیں ‘حکومت کا ساتھ دینے والی اپوزیشن جماعت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گی ‘نیب میں بھرتیاں ہی قانون کے مطابق نہیں تو احتساب قانون کے مطابق کیسے ہو سکتا ہے ؟حکمران قومی اداروں کو اپنی جاگیر سمجھ کر چلا رہے ہیں ‘لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں حکمرانوں کی گورننس کا ایک ہی بارش نے پول کھول دیا ہے‘ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف وفود سے گفتگو

جمعرات 25 اگست 2016 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک احتساب کا ایجنڈہ جمہو ریت کا نہیں کر پشن کا خاتمہ ہے ‘عسکری ونگز رکھنے والی جماعتوں کو سیاست کا کوئی حق نہیں ‘حکومت کا ساتھ دینے والی اپوزیشن جماعت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گی ‘نیب میں بھرتیاں ہی قانون کے مطابق نہیں تو احتساب قانون کے مطابق کیسے ہو سکتا ہے ؟حکمران قومی اداروں کو اپنی جاگیر سمجھ کر چلا رہے ہیں ‘لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں حکمرانوں کی گورننس کا ایک ہی بارش نے پول کھول دیا ہے ‘لاہور کو پیرس بنانیکا دعویٰ کر نیوالوں نے لاہور کو وینس بنا دیا ہے۔

وہ اپنے دفتر میں تحر یک احتساب کی3ستمبر کی ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ حکمرانوں کی توجہ عوامی مسائل کے حل کی بجائے کسی اور ایجنڈے پر مر کوز ہو چکی ہے لاہور جیسے شہر میں ایک ہی بارش حکمرانوں کی نااہلی کو بھی بہا کر لے گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک احتساب کا مقصد ملک سے جمہو ریت کا خاتمہ نہیں بلکہ آئین وقانونی کی حکمرانی اور ملک میں شفاف احتساب کا قیام اور کر پشن کا خاتمہ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک احتساب ضرور کامیاب ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا متحد ہو نا ہی ملک اور قوم کے مفاد میں ہے اگر کوئی بھی اپوزیشن جماعت موجودہ حالات میں (ن) لیگ کا ساتھ دیگی تو وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گی اور قوم ایسی کسی بھی جماعت کو حکومتی ناکامیوں اور کر پشن میں برابر کا شر یک سمجھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران بیڈ گورننس میں کوئی ثانی نہیں رکھتے اور قوم کیلئے بوجھ بن چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :