سنی اتحاد کونسل کل ’’الطاف مردہ باد پاکستان زندہ باد یوم‘‘منائے گی

جمعرات 25 اگست 2016 19:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پر کل جمعہ 26اگست کو ’’ الطاف مردہ باد پاکستان زندہ باد یوم‘‘منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان سنی اتحاد کونسل فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد رمضان جامی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف مردہ باد پاکستان زندہ باد یوم کے موقع پر اہلسنّت کی مساجد میں الطاف حسین کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی اور علماء اہلسنّت پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے موضوع پر خطبات جمعہ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :