سکردو میں وزیراعظم قومی صحت انشورنس پروگرام کا افتتاح

سب کو صحت کی مساوی سہولیات کی فراہمی حکومت کا ترجیح ہے ،وزیراعظم قومی صحت انشورنس پروگرام کے ذریعے سکردو، کھرمنگ اور شگر کے 28 ہزار 400 خاندانوں کو علاج کی سہولت میسر ہو گی، اس کی لاگت لاگت 50,000روپے فی خاندان سالانہ ہو گی، بائی پاس،انجیو پلاسٹی، جل جانے والے افراد، حادثات، کینسر اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انسولین شامل ہے کیلئے 250,000روپے فی خاندان سالانہ خرچ کئے جائیں گے، وزیر مملکت قومی صحت کا پیغام

جمعرات 25 اگست 2016 19:48

اسلام آباد/سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) سکردو میں وزیراعظم قومی صحت انشورنس پروگرام کا افتتاح کردیاگیا ،ا س موقع پر اپنے پیغام میں وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہاکہ ہمارا عزم ہے کہ صحت کی مساوی سہولیات سب کا حق ہے اور اس کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ،اس پروگرام کے ذریعے سکردو، کھرمنگ اور شگر کے 28 ہزار 400 خاندانوں کو یہ سہولت میسر ہو گی، یہ پروگرام عام بیماریوں کے داخلی علاج بشمول بچوں کی بیماریاں ، زچگی ، سرجیکل اور دیگر بیماریوں کو کور کرے گا جن کی لاگت 50,000روپے فی خاندان سالانہ ہو گی ، اس پروگرام کے تحت داخلی امراض کے علاج جن میں بائی پاس،انجیو پلاسٹی، جل جانے والے افراد، حادثات، کینسر اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انسولین شامل ہے کیلئے 250,000روپے فی خاندان سالانہ خرچ کئے جائیں گے ، ا ن تمام بیماریوں کے علاج کیلئے فنڈز وفاقی حکومت ادا کرے گی،اس پروگرام کے تحت گھر سے ہسپتال اور ہسپتال سے گھر تک ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی شامل ہیں ، وہ مریض جو علاج کے دوران اس پروگرام کے تحت مقرر کردہ حد یعنی 3 لاکھ روپے استعمال کر چکے ہوں گے ان کے علاج میں کوئی تعطل نہیں آنے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کے لیے بیت المال کے ذریعے اضافی رقم فراہم کی جائے گی جب تک ان کا علاج مکمل نہ ہو جائے ۔ جمعرات کو یہاں وزیراعظم قومی صحت انشورنس پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن ڈاکٹر ہاشم پوپلزئی نے وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ پیغام میں وزیر صحت نے کہا کہ ہم پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام سکردو لیکرآئے ہیں کیونکہ ہمارا عزم ہے کہ صحت کی مساوی سہولیات سب کا حق ہے اور اس کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔

اس پروگرام کے ذریعے سکردو، کھرمنگ اور شگر کے 28 ہزار 400 خاندانوں کو یہ سہولت میسر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام عام بیماریوں کے داخلی علاج بشمول بچوں کی بیماریاں ، زچگی ، سرجیکل اور دیگر بیماریوں کو کور کرے گا جن کی لاگت 50,000روپے فی خاندان سالانہ ہو گی۔وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنر اینڈ کوآرڈنیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت داخلی امراض کے علاج جن میں بائی پاس،انجیو پلاسٹی، جل جانے والے افراد، حادثات، کینسر اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انسولین شامل ہے کیلئے 250,000روپے فی خاندان سالانہ خرچ کئے جائیں گے۔

ان جملہ بیماریوں کیلئے فنڈ وفاقی حکومت ادا کرے گی۔اس پروگرام کے تحت گھر سے ہسپتال اور ہسپتال سے گھر تک ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی شامل ہیں۔ وہ مریض جو علاج کے دوران اس پروگرام کے تحت مقرر کردہ حد یعنی 3 لاکھ روپے استعمال کر چکے ہوں گے ان کے علاج میں کوئی تعطل نہیں آنے دیا جائے گا۔ ان کے لیے بیت المال کے ذریعے اضافی رقم فراہم کی جائے گی جب تک ان کا علاج مکمل نہ ہو جائے۔

پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی ہسپتالوں کو پہلے سے طے شدہ معیار کے مطابق پینل پر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ٹول فری نمبر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس سے اس پروگرام کے متعلق ہر وقت جامع معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ مزید یہ کہ ایک مانیٹرنگ میکانزم بھی متعارف کروایا ہے اور اس پروگرام کے تمام مراحل کے دوران صرف اور صرف میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت ممکن بنایا گیا ہے۔

سائرہ افضل تارڑ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ہم ایک صحت منداور مضبوط پاکستان کی منزل کی جانب رواں دواں ہیں اور ان کے مشن کو پوری دیانت داری سے پایہء تکمیل تک پہنچائیں گے اور جب یہ پروگرام پاکستان کے تمام اضلاع میں پھیل جائے گا تو اس کی وجہ سے ہزاروں مریض بغیر خرچے کے اپنے چھوٹے بڑے امراض کا علاج اچھے ہسپتال میں کروا سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :