وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی این ایل سی کو سی پیک منصوبے کی لاجسٹک کیلئے ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت

اقتصادی راہداری کے ذریعے لاجسٹک کے شعبے میں بہت سے مواقع پیدا ہوں گے، این ایل سی ملک کے لاجسٹک کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،اسے اپنے اندر بر وقت تبدیلیاں لانی چاہئیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال این ایل سی بورڈ سے خطاب

جمعرات 25 اگست 2016 19:46

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے نیشنل لاجسٹک سیل کو سی پیک منصوبے کی لاجسٹک کے لئے ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے لاجسٹک کے شعبے میں بہت سے مواقع پیدا ہوں گے، این ایل سی ملک کے لاجسٹک کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ااور سے اپنے اندر بر وقت تبدیلیاں لانی چاہئیں تاکہ وہ آنے والے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے ۔

جمعرات کو نیشنل لاجسٹک بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا این ایل سی ملک کے لاجسٹک کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ااور سے اپنے اندر بر وقت تبدیلیاں لانی چاہئیں تاکہ وہ آنے والے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے این ایل سی کو ہدایات جاری کیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ اور خصوصا گوادر ، ڈی آئی خان ، رتوڈیرو اور سکھر میں لاجسٹک کے شعبے میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اسے فورا کام کر دینا چاہئے۔

وفاقی وزیر نے ادارے کو اپنے فلیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ خنجراب میں پاکستان کی طرف جدید اور بہتر ین ڈیزان کی بلڈنگ بنائی جائے جو سیاحت کے لئے لوگوں کو اپنی طرف کھنیچ سکے ۔۔ احسن اقبان نے مزید کہا کہ روڈ ، ریلوے اور این ایل سی مل کر ایک ایسا مربوط نظام بنائے کہ جس میں ایک دوسے سے مقابلے کی بجائے ایک دوسرے کی مدد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :