Live Updates

عمران خان کا جہلم میں چہلم ہوا ہے ‘ لوگ اب عمران خان کی بات بھی سننا پسند نہیں کرتے ‘ لاہور مارچ کے بعد یہ ثابت ہو جائے گاکہ عمران خان کے ساتھ چند چوروں کے علاوہ کوئی نہیں

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار

جمعرات 25 اگست 2016 19:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عمران خان کا جہلم میں چہلم ہوا ہے ‘ لوگ اب عمران خان کی بات بھی سننا پسند نہیں کرتے ‘ لاہور کے مارچ کے بعد یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ عمران خان کے ساتھ چند چوروں کے علاوہ کوئی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کر رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کا جہلم کے جلسہ میں چہلم ہوا ہے۔ لوگ اب ان کی بات بھی سننا پسند نہیں کرتے اور لاہور مارچ کے بعد یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ عمران خان کے ساتھ چند چوروں کے علاوہ کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھا ہوا کہ عمران خان نے خود قبول کر لیا کہ ان کی مقبولیت عوام میں کم ہو رہی ہے ۔ وہ اب یہ بھی بتائیں کہ انہوں نے اپنے اثاثے عوام سے کیوں چھپائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات