پاکستان کی حکومت اور عوام اٹلی میں سانحہ پر افسردہ ہیں،اٹلی کی حکومت اور عوام کے ساتھ مشکل وقت میں ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

وزیراعظم نواز شریف کازلزلے سے ہلاکتوں پر اٹلی کی حکومت سے افسوس کااظہار

جمعرات 25 اگست 2016 19:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے زلزلے سے ہلاکتوں پر اٹلی کی حکومت کے نام تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام افسوسناک سانحہ پر افسردہ ہیں،اٹلی کی حکومت اور عوام کے ساتھ مشکل وقت میں ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم نے زلزلے سے ہلاکتوں پر اٹلی کی حکومت کے نام تعزیتی پیغام بھیجا اور اٹلی کی عوام اور حکومت سے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہارکیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام افسوسناک سانحہ پر افسردہ ہیں،اٹلی کی حکومت اور عوام کے ساتھ مشکل وقت میں ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری دعائیں زلزلہ متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں،دعا گو ہیں کہ زلزلہ متاثرین کو جلد صحتیابی ملے