ضلع غربی کا نتیجہ تبدیل، متحدہ کے اظہار احمد ہار گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 اگست 2016 19:31

ضلع غربی کا نتیجہ تبدیل، متحدہ کے اظہار احمد ہار گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2016ء) ضلع غربی کا نتیجہ تبدیل ہونے کے بعد متحدہ کے اظہار احمد ہار گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں چئیرمینز اور وائس چئیرمینز کا انتخاب ہوا۔ اس دوران اس وقت بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جب ضلع غربی میں ایم کیو ایم کے اظہار احمد چئیرمین منتخب ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

اظہار احمد نے 36 ووٹ حاصل کیے تھے جس پر کراچی اتحاد کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی تھی کہ انہیں ملنے والے ووٹ درست نہیں ہیں۔ شکایات موصول ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے اظہار احمد کی کامیابی کالعدم قرار دیدی گئی ہے۔ اظہار احمد کو ملنے والے 36 ووٹوں میں سے 24 نشان زدہ ووٹ مسترد کر دیے گئے۔ اظہار احمد کی جگہ کراچی اتحاد کے آصف خان 31 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے ہیں۔