لاہورآرٹس کونسل میں غزل کی روایت کو قائم رکھنے کے لئے ماہانہ غزل پروگرام کاآغاز

جمعرات 25 اگست 2016 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) لاہورآرٹس کونسل (الحمراء) غزل کی ترقی و روایت کو قائم رکھنے کے لئے ماہانہ غزل پروگرام کاآغاز کررہی ہے اس سلسلے کا پہلا پروگرام 30اگست2016ء کو 7:30بجے شام الحمراء ہال نمبر IIمیں کیا جارہا ہے جس میں ملک کے نامور فنکار غلام عباس،امن علی اور ترنم ناز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔