لاہور‘ میں مسلسل بارش کی وجہ سے لیسکو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

لیسکو چیف چوہدری انور نے آپریشن ونگ کے افسران اور لائن سٹاف کو دفاتر میں موجود رہنے کے احکامات جاری کر دیا

جمعرات 25 اگست 2016 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) صوبائی درالحکومت میں مسلسل بارش کی وجہ سے لیسکو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ لیسکو چیف چوہدری انور نے آپریشن ونگ کے افسران اور لائن سٹاف کو دفاتر میں موجود رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں مزید تین روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری محمد انور نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے لیسکو میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام فیلڈ افسران کو دفاتر میں موجود رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں لیسکو چیف چودھری محمد انور نے سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کو دفاتر میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی جگہ بجلی بند ہونے کی صورت میں جلد از جلد بحال کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :