حکومت نے عید سے قبل ہی عوام کو قربان کرنے کا منصوبہ بنا لیا‘ لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ

عوام پر200ارب روپے کا بوجھ منی بجٹ ہے ‘ عوام کو بجٹ کے بعد ایسے کئی منی بجٹ برداشت کرنے کیلئے تیار کیا جارہا ہے مٹیاری، لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبہ کے نام پر عوام کی جیبوں میں ڈاکہ ڈالا جارہا ہے‘ایگزیکٹو ممبر پیپلز پار ٹی پنجاب کا بیان

جمعرات 25 اگست 2016 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) ایگزیکٹو ممبر پیپلز پار ٹی پنجاب لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کہ نیپرا کی جانب سے 25سال کیلئے 70پیسے فی یونٹ اضافہ سے عوام پر200ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے حکومت بجلی کے بلوں میں پہلے ہی وقتا ًقوقتاً اتنا زیادہ اضافہ کرچکی ہے کہ عوام بجلی بل دیکھ کر ہی ڈیپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں عوام پر200ارب روپے کا بوجھ منی بجٹ ہے اور عوام کو بجٹ کے بعد ایسے کئی منی بجٹ برداشت کرنے کیلئے تیار کیا جارہا ہے اور عید سے قبل ہی عوام کو قربان کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔

مٹیاری، لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبہ کے نام پر عوام کی جیبوں میں ڈاکہ ڈالا جارہا ہے جبکہ نندی پور منصوبہ میں مہنگی بجلی کے واجبات کی وصولی کیلئے نیپرا پر دبا? ڈالا جارہا ہے کہ یہ رقم بھی عوام سے وصول کی جائے۔

(جاری ہے)

ابھی کاسا 1000منصوبہ بھی ہے جس کی رقم بھی عوام سے وصولی کا پروگرام بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر فرنس آئل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئیں ہیں اس لیے حکومت کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینا چاہیے تھا لیکن اس کے برعکس کیا گیا اور 25سال کیلئے70پیسے فی یونٹ اضافہ کرکے عوام کو تکلیف میں مبتلا کردیا گیا جو عوام سے زیادتی ہے۔

متعلقہ عنوان :