ملزم ضمانت خارج ہوتے ہی عدالت سے فرارہونے میں کامیاب

جمعرات 25 اگست 2016 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) ) رشوت اور کرپشن کے مختلف مقدمات میں ملوث ملزم ضمانت خارج ہوتے ہی احاطہ عدالت سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے بورڈ آف ریونیو کے پٹواری رانا ضیاء کے خلاف رشوت اور کرپشن کے5مقدمات قائم کررکھے تھے اینٹی کرپشن کے سپیشل جج عبدالرشید عابد نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت خارج کردی، ضمانت خاج ہوتے ہی ملزم رانا ضیاء پٹواوری احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔ ملزم کو احاطہ عدالت سے فرار ہوتا دیکھ کر مقدمہ کے تفتیشی افسر سمیت عدالت کے سکیورٹی پر مامورکسی اہلکار نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش نہ کی۔

متعلقہ عنوان :