ابوظہبی سے آنیوالی پرواز میں مسافروں کی ہنگامہ آرائی

پائلٹ نے خراب موسم کے باجود اسلام آباد کی بجائے لاہور میں لینڈنگ کر دی

جمعرات 25 اگست 2016 19:11

ابوظہبی سے آنیوالی پرواز میں مسافروں کی ہنگامہ آرائی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) ابوظہبی سے آنیوالی پی آئی اے پرواز میں مسافروں کی ہنگامہ آرائی ‘پائلٹ نے خراب موسم کے باجود اسلام آباد کی بجائے لاہور میں لینڈنگ کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے خراب موسم کے باعث جب پائلٹ نے ابوظہبی سے آنے والی پرواز کو اسلام آباد لے جانے کا اعلان تو مسافروں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی جس کے باعث پائلٹ کو نہ چاہتے ہوئے بھی لاہور ہی میں لینڈنگ کرنا پڑی پی آئی اے کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 264 کے مسافروں کے مطابق مسافروں کی جانب سے شور مچانے پر پائلٹ نے پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 264 کو لاہور ہی میں اتارلیامسافروں نے بتایا کہ ابوظہبی سے آنے والی پرواز جب سکھر کی فضائی حدود میں پہنچی تو لاہور ائیرپورٹ انتظامیہ نے پائلٹ کو خراب موسم سے آگا کیا خراب موسم کی اطلاع ملنے پر پائلٹ نے دوران پرواز اسلام آباد ممکنہ روانگی کا اعلان کی دوران پرواز پائلٹ کا اعلان سنتے ہی مسافر سیخ پا ہوگئے ، اسلام آباد جانے سے انکار کر دیا، مسافروں کے انکار اور شور شرابے پر پائلٹ نے پرواز کی لاہور لینڈنگ کی یقین دہانی کرا دی۔

(جاری ہے)

پرواز پی کے 264 لینڈنگ سے پہلے 15 منٹ فضا میں چکر لگاتی رہی، موسم کلیئر ہونے پر پائلٹ نے طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کروا دیا ، خراب موسم کے باوجود جہاز کی اسلام آباد کی بجائے لاہور لینڈنگ پر مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :