میگا کرپشن اسکینڈل سے برآمد ہونے والی رقم سے کوئٹہ میں جدید ہسپتال تعمیر کریں گے‘ بدعنوانی اور بدعنوان عناصر سے نفرت کو ظاہر کرنا ہوگا‘وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری کا سیمینار سے خطاب

جمعرات 25 اگست 2016 18:53

میگا کرپشن اسکینڈل سے برآمد ہونے والی رقم سے کوئٹہ میں جدید ہسپتال ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری نے کہا ہے کہ میگا کرپشن اسکینڈل سے برآمد ہونے والی رقم سے کوئٹہ میں جدید ہسپتال تعمیر کریں گے‘ بدعنوانی اور بدعنوان عناصر سے نفرت کو ظاہر کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ’’مستحکم پاکستان بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیر ہے‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن سکینڈل سے برآمد ہونے والی رقم سے کوئٹہ میں جدید ہسپتال تعمیر کریں گے۔ بدعنوانی اور بدعنوان عناصر کے خلاف نفرت کا اظہار کرنا ہوگا اور نوجوانوں کا مستقبل محنت‘ دیانت اور عزم کے ساتھ وابستہ ہے نوجوان قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔