عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین تر جیح ہے ، اس مقصد کے حصول کیلئے حکومت بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے،ہزارہ موٹروے ایکسپریس وے کامنصوبہ وزیراعظم کی طر ف سے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی چیئرمین این ایچ اے سے گفتگو

جمعرات 25 اگست 2016 18:53

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین تر جیح ہے او ر اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے ، ہزارہ موٹروے ایکسپر یس وے کا منصوبہ ہزارہ ڈویژن کے عوام کا ایک دیرنیہ مطالبہ تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے کا منصوبہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی طر ف سے ہزارہ کی عوام کے لیے ایک تحفہ ہے اس منصوبے کی تکمیل سے خطے میں تر قی و خو شحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ وہ جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشر ف تار ڑ سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق گورنر خیبر پختونخواہ سر دار مہتاب احمد خان عباسی ،جنرل منیجراین ایچ اے E-35 ثقلین حیدر اور ممبر نادرن NHA بھی جوجود تھے۔

چیر مین NHA نے ڈپٹی سپیکر کو ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برہان سے حویلیاں تک منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے اس کو تین سیکشن میں تقسیم کیا گیا ہے اور تینوں سیکشنوں پر مختلف فرمز کو کنٹر یکٹ دیاگیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ حویلیاں سے برہان تک 5انٹر چینجز تعمیر کیے جائیں گے اوراس منصوبے کو 32ارب روپے کی لاگت سے جون 2017تک مکمل کر لیا جائے گا ۔

انہوں نے حویلیاں سے تھاکوٹ موٹر وے ایکسپریس وے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے پر بھی کام آغاز ہوچکا ہے اور یہ منصوبہ ساڑھے تین سال کی مدت میں مکمل ہونا ہے تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ حویلیاں سے مانسہرہ تک موٹر وے ایکسپریس وے کامنصوبہ مئی 2018تک مکمل کر لیا جائے گا ۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ موجودہ سٹرک پر ٹر یفک رش خصوصا ایبٹ آباد شہر کے اندر ٹر یفک کے لوڈ کی وجہ سے عوام کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی تہواروں پر ٹر یفک کے رش کی وجہ سے حویلیاں سے ایبٹ آباد تک10سے 12کلو میٹر کا سفر کئی گھنٹوں میں طے ہوتا ہے انہوں نے حویلیاں سے ایبٹ آباد تک سٹر ک کی کشادگی کے لیے چیرمین NHAکو فوری اقدامات اٹھانے کے لیے کہا ۔چیرمین NHAنے ایبٹ آباد شہر کے اندر ٹریفک جام کے مسئلے کوفوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ڈپٹی سپیکر کو آگاہ کیا کہ شہر میں ٹر یفک کے مسائل کوحل کرنے کے لیے جامع منصوبہ بنایا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے اندر روڈ کی کشادگی کے لیے سر وے مکمل ہو چکا ہے اور اس منصوبے کے لیے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شر یف کی طر ف سے خصوصی فنڈز بھی جاری ہو چکے ہیں ۔اور محکمہ مال کی طر ف سے لینڈ ایکوزیشن پر کام بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ایکوزیشن کے مکمل ہوتے ہی اس منصوبے پر کا م کا آغاز کر دیا جائے گا ۔ ڈپٹی سپیکر اور سر دار مہتاب احمد عباسی سابق گورنر KPKنے چیر مین NHAکو ایبٹ آباد شہر میں ٹر یفک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے شہر میں انڈر پاسز بنانے اورایلیوٹیڈ روڈ کے منصوبے پر بھی غور کرنے کے لیے کہا ۔

انہوں نے NHAکی کارکردگی کوسر اہتے ہوئے کہا کہ چیرمین NHA کی سر براہی میں NHAانتظامیہ ا نتہائی محنت اور جانفشانی سے کام کر رہی ہے ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ NHAکی طر ف سے شر وع کیے جانے والے منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بہتر ین سفری سہولیات میسر ہوں گی اور ملک میں تر قی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حویلیاں آرڈنینس فیکٹری میں صبح حاضری اور شام کو چھٹی کے اوقات میں رش کی وجہ سے روڈ آدھا آدھا گھنٹہ بلا ک رہتی ہیں انہوں نے چیر مین NHAکوحویلیاں میں اورہیڈ برج بنانے کی ہدایت کی۔

چیرمین NHAنے اس موقع پر موجود E-35کے جنرل منیجر کو ایبٹ آباد شہر میں ایلیوٹیڈ روڈ کا PC-1تیار کرنے اور لینڈ ایکوزیشن کے لیے سیکشن فور لا گو کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک میں NHAکے زیر نگرانی جاری منصوبوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔