ہماری سرمایہ کارپالیسی کا مقصد سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول فراہم کرنا ہے،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے،اقتصادی راہداری سے بنیادی ڈھانچے،توانائی اور مواصلات کے منصوبے شامل ہیں ،اس سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری اور علاقائی تجارت کامرکز ہوگا

وزیراعظم نواز شریف کی ترک گروپ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 25 اگست 2016 18:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری سرمایہ کارپالیسی کا مقصد سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول فراہم کرنا ہے، پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے،اقتصادی راہداری سے بنیادی ڈھانچے،توانائی اور مواصلات کے منصوبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے ترک گروپ کے او سی کے وفد نے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور مختلف عالمی و علاقائی امور پردونوں ملک یکساں موقف رکھتے ہیں،ہماری سرمایہ کار پالیسی کا مقصد سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول فراہم کرنا ہے،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے،اقتصادی راہداری میں بنیادی ڈھانچے،توانائی اور مواصلات کے منصوبے شامل ہیں،راہداری سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیساتھ ساتھ علاقائی تجارت کامرکز ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ترک کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں،توقع ہے ترک کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،امن وامان کی بہتری سے براہ راست غیر ملکی کاری میں اضافہ ہوا ہے۔