ایس ای سی پی نے مجموعی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لئے معیاری اکائی کے بینچ مارکس متعین کر دیئے

جمعرات 25 اگست 2016 18:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے تمام ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ مجموعی سرمایہ کاری منصوبوں کے لئے معیاری اکائی کے بینچ مارکس کا استعمال کریں جس کا مقصد ان کے بینچ مارکس کے مد مقابل ان کی کارکردگی کا موازنہ کیا جا سکے۔ایس ای سی پی کے قواعد مطابق مجموعی سرمایہ کاری منصوبوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کی رپورٹ اور دیگر اشاعتوں/مواصلات جہاں گوشوارے چھپتے ہوں میں بینچ مارک کا اظہار کریں۔

درجہ وار بینچ مارک کی اکائی کا معیار سرمایہ کاروں کو سہولت پہنچائے گا اور اس قابل بنائے گا کہ وہ بینچ مارک ریٹرن کے مقابل مختلف ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے کسی درجہ میں پیش کئے جانے والے الگ الگ منصوبوں کی کارکردگی کا فوری طور پر موازنہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

مجموعی سرمایہ کاری منصوبے کے ہر درجے کے لئے یہ میعاری اکائی کے بینچ مارکس میوچل فنڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان (موفاپ) کے ساتھ مشاورت اور مروجہ بین الاقوامی اصولوں کو پیش نظر رکھ کے بنائے گئے ہیں۔ ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اس ہدایت نامے کے جاری ہونے کے ایک ماہ کے اندر آفرنگ دستاویزات اور فنڈ مینجر رپورٹس میں یہ ضروری ترامیم کرلیں۔

متعلقہ عنوان :