علم کے فروغ کے بغیر ترقی کی راہ پرگامزن ہوناممکن نہیں‘ڈاکٹر راغب نعیمی

مضبوط ومستحکم پاکستان کے قیام کیلئے قوم کے ہرفرد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیاجائے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

جمعرات 25 اگست 2016 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء ) معروف دینی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ علم مومن کی گمشدہ میراث ہے،علم کے فروغ کے بغیر ترقی کی راہ پرگامزن ہوناممکن نہیں۔مضبوط ومستحکم پاکستان کے قیام کیلئے قوم کے ہرفرد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاظہار ا نہوں نے اردن کے دارالحکومت عمان سے نویں جماعت میں نمایاں کامیابی پرسرفراز نعیمی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ کرام کومبارک باددیتے ہوئے کیا۔

محمد وسیم نے453،محمد عبد اﷲ امانت نے438،حافظ زین الاسلام نے406 نمبرلے کر بالترتیب پہلی ،دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ طلباء اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے محنت اور تحقیق کاراستہ اختیار کریں۔ماڈل معاشرے کی تشکیل کے لئے اساتذہ طلباء کی اسلامی خطوط پر تربیت کریں۔

متعلقہ عنوان :