قطر :سڑکوں کی تعمیرو مرمت پر 13.727ارب قطری ریال خرچ کیئے گئے: اشغال

جمعرات 25 اگست 2016 18:20

قطر :سڑکوں کی تعمیرو مرمت پر 13.727ارب قطری ریال خرچ کیئے گئے: اشغال

قطر: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2016ء ) : قطری تعمیراتی ادارے اشغال نے 2015 اپریل سے دسمبر تک 13.727ارب ریال خرچ کیے۔ اتھارٹی نے 2014-15کے مقابلے میں کم رقم استعمال کی ہے۔اشغال نے 2030کے منصوبے کو مد نظر رکھتے ہوئے سڑکوں کی تعمیرو مرمت کے منصوبے بنائے ہیں۔ 2015میں تین بڑے منصوبوں ایف ۔

(جاری ہے)

رنگ روڈ ، مشرقی انڈسٹریل روڈ اور الحویلہ روڈ پر کام مکمل کیاگیا۔ گزشتہ روز قطر نیشنل میو زیم کے ارد گرد مختلف روڈز پر کام کا افتتاح کیا گیا۔قطری ادارے اشغال کو مختلف پروجیکٹس کو بہترین انداز ، تمام حفاظتی انتظامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مکمل کرنے پرمتعدد سرٹیفکیٹس بھی مل چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :