پاکستان کوسٹ گارڈ ٹور ڈی گوادر کوسٹل ہائی وے سائیکل ریس کی تیاریاں آخری مراحل میں

جمعرات 25 اگست 2016 18:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) پاکستان آرمی سدرن کمانڈ کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی بھر پور سر پرستی ، پاکستان کوسٹ گارڈ کے زیر اہتمام اور پاکستان ایڈوینچر سائیکلنگ فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹر نیشنل کے تعاون سے خطرناک پہاڑی راستوں پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی سائیکل ریس پاکستان کوسٹ گارڈ اینٹی ٹیررزم و اینٹی نارکوٹکس گوادر کوسٹل ہائی وے سائیکل ریس کی تیاریاں آخری مراحل طے کر رہی ہیں آج پاکستان کوسٹ گارڈ کے ڈائیریکٹر جنرل بریگیڈیر عتیق الرحمٰن کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی اور سیکیورٹی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا ہائی پروفائل اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ریس کے چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان سمیت بلوچستان کی تمام امن و امان قائم کرنے والی وفاقی و صوبائی فورسز کے اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بریگیڈئیر عتیق الرحمٰن نے تمام حکام کو سائیکلسٹوں اور منتظمین کی سو فیصد سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت جاری کی ۔اجلاس کو بتایاگیا کہ تین آرمی گن شپ ہیلی کوپٹر اور آرمی ، پاکستان کوسٹ گارڈ ، فرنٹئیر کانسٹیبلری ، بلوچستان لیویز ، بلوچستان پولیس اور وفاقی و صوبائی سیکیورٹی ایجنسیوں کے سیکڑوں جوان و افسران دوران ریس سائیکلسٹوں اور منتظمین کی حفاظت کے لئے آن روڈ ہونگے۔

ریس ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی واز نا گزیر وجوہات کی بناہ پر ریس کی حتمی تاریخ کا اعلان ریس سے ایک دو دن پہلے کیا جائے گا۔ در یں اسناء چیف آرگنائزر کلیم اعوان نے بتایا کہ ریس کے چیمپین کو ایک لاکھ روپے دوسری پوزیشن کو پچاس ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوں کو پچیس ہزار روپے نقد انعامات دیا جائے گا۔ جب کہ ہر سائیکلسٹ اور ججز و افیشلز کو پانچ پانچ ہزار روپے کے اعزازئیے دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریس پوانٹس سسٹم پر ہوگی جس کے تہت ہر مرحلے کے پوزیشن ہولڈر کو بل ترتیب پانچ ، تین ، ایک پوائنٹ دیا جائے گا اور اس طرح آخری مرحلے میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والا سائیکلسٹ چیمپین قرار پائے گا۔ کلیم اعوان نے مزید بتایا کہ ریس کا پہلا مرحلہ صوبائے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شہر اُتھل کے قریب کوسٹل ہائی وے کے زیرو پوائنٹ سے شروع ہوگا اور 225 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد اورماڑہ پہنچ کر ختم ہوگا دوسرا مرحلہ اورماڑہ سے پسنی تک 170 کلومیٹر کا ہوگاتیسرا اور آخری مرحلہ پسنی سے گوادر تک 135 کلومیٹر کا ہوگا۔

کلیم اعوان نے بتایا کہ تیس منتخب تیز رفتار ترین سائیکلسٹ جوش ولولہ اور انتہائی محنت سے اپنی ٹریننگ جاری رکھے ہیں در اسناء ریس کے چئیر مین عابد علی ایڈووکیٹ نے ریس کے شاندار انتظامات کرنے پر پاکستان آرمی سدرن کمانڈ کوئٹہ لیفٹینٹ جنرل عامر ریاض ، پاکستان کوسٹ گارڈ کے ڈائیریکٹر جنرل بریگیڈئیر عتیق الرحمٰن اور دیگر تمام وفاقی و صوبائی سیکیورٹی ایجنسیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :