کراچی سمیت سندھ میں بھر میں منتخب میئرز کا مبارک باد پیش کرتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

جمعرات 25 اگست 2016 18:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں منتخب ہونے والے مئیرز کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب میئرز عوامی مسائل کو فوری حل کریں گے، یہ بات علامہ مقصود ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرئٹریت سے جاری اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ گندگی اور ڈھیر بن گیا ہے، بلدیاتی اداروں کی کارکردگی بھی مکمل صفر رہی ہے لہذا نومنتخب میئر ز کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنے میں اپنا بھر کردار ادا کریں گے، علامہ مقصود ڈومکی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزارت بلدیات کے ذمہ داروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ منتخب ہونے والے عوامی نمائندگان(میئرز) کے ساتھ بھر پور تعاون کریں، انہیں فنڈز جاری کرنے سمیت مکمل سہولت فراہم کریں تاکہ یہ عوام کی خدمت کرسکیں بالخصوص کراچی و سندھ میں ماحولیاتی آلودگی، گندگی، سیوریج سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :