سیالکوٹ سے قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز 343عازمین حج لیکر جدہ روانہ ہو گئی

جمعرات 25 اگست 2016 18:15

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) سیالکوٹ سے قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز 343عازمین حج لیکر جدہ روانہ ہو گئی حجاز مقدس جانے والے عازمین حج کو ائیر پورٹ انتظامیہ نے الوداع کیا ا سموقع پر چئیر مین سیال ملک محمد اشرف اعوان میجر جنرل میر حیدر خان، ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل، ڈی پی او ڈاکٹر عابد، ڈائریکٹر حج لاہور اور دیگر موجود تھے ائیر پورٹ پر سیال انتظامیہ کی طرف سے ایک دعائیہ تقریب ہو جسمین وطن عزیز کے لیے دعائیں کی موسم خراب کے باوجود حاجیوں کی تواضع کی گئی واضع رہے کہ سیالکوٹ سے اس سال 2150حاجی حجاز مقدس جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :