محکمے کے منصوبے عوامی مفاد میں بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں،محمد علی ملکانی وزیر لائیو سٹاک سندھ

جمعرات 25 اگست 2016 18:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے محکمہ لائیو اسٹاک ،کے ایم سی و دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایات کی ہیں کہ وہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر مال مویشیوں کی حفاظت کے لئے کانگو وائرس کے حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے کیمپ قائم کریں تاکہ ان میں آنے والے جانوروں پر اسپرے کرا کے بعد میں مویشی منڈیوں میں لایا جائے۔

یہ ہدایات انھوں نے آج اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دیں۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے گزشتہ روز مویشی منڈی سپر ہائی وے کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر محکمہ کی جانب سے دی گئی بریفنگ اور علاج معالجے کے حوالے سے مفت ادویات کی فراہمی اور سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگو وائرس کا ابھی تک کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا وہ خود ذاتی طور پر اس معاملے پر توجہ دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس بیماری کا احتیاط ہی سب سے بڑا علاج ہے۔ جانوروں کے مالکان کو بھی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا چاہئے۔ چیچڑ (Tick) ہر کسی جانور میں نہیں ہوتا یہ پھیلنے والی بیماری نہیں ہے لیکن احتیاط اور صفائی سے اس کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ سپر ہا ئی وے منڈی میں 4سے 5لاکھ مو یشی آتے ہیں اور حفا ظتی اقداما ت کے لئے محکمہ لا ئف اسٹا ک اپنے دا ئرہ کا ر اور وسائل کے مطا بق فرا ئض انجا م دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :