Live Updates

ایم کیو ایم کی تمام ڈرامے بازیاں صرف الطاف حسین کو بچانے کے لئے ہیں‘ اعجاز احمد چوہدری

پاکستانی قوم کسی غیر ملکی کو شہری کو پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ‘ رہنما تحریک انصاف

جمعرات 25 اگست 2016 18:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی تمام ڈرامے بازیاں صرف الطاف حسین کو بچانے کے لئے ہیں ، ایم کیو ایم کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے ، پاکستانی قوم کسی غیر ملکی کو شہری کو پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے حکمران ٹولہ کلبھوشن اور الطاف حسین جیسے سنگین معاملے پر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہیں الطاف حسین مسلسل پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے تحریک انصاف پہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ ایم کیو ایم دہشت گرد جماعت ہے ، ایم کیو ایم کے خلاف بہت پہلے کاروائی ہونی چاہیے تھی لیکن تمام حکومتوں نے مصلحت پسندی کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فاروق ستا رسمیت دیگررہنما عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں حکومت مصلحت پسندی سے باز آ جائے ۔انہوں نے کہا کہ اتنے بے حس حکمران کبھی نہیں دیکھے کہ آج پاکستان کے خلاف نعرے لگ رہے ہیں حکمران ٹولہ مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور ملکی سلامتی اور خود مختاری داؤ پر لگائی ہوئی ہے الطاف حسین پاکستان کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی کرنے پر برطانیہ کی حکومت سخت ایکشن لے ، الطاف حسین کو جو اس دفعہ بچائے گا وہ اپنی موت خود مر جائے گا ، الطاف حسین غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں او ر را کے پے رول پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کی پاکستان کے خلاف ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے وطن کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرے گی کراچی کی عوام نے امن کی قیام کے لئے بے پناہ قربانیاں اور جانیں قربا ن کی ہے، الطاف حسین کے جرائم میں متحدہ کے تمام رہنما برابر کے شریک ہیں،کراچی میں بے گناہ قتل ہونے والے ہزاروں شہریوں کے ایک ایک خون کے قطر ہ کا حساب لیا جائے ، الطاف حسین کراچی کی عوام کو اکسانے اور پاکستان کے خلاف شر انگیز تقریر کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہیں پاکستان کی قوم الطاف حسین کے بیان پر سخت غمگین ہے ، حکمران ٹولے کو کوئی شرم و حیا نہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات