کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کمپلینٹ مینجمنٹ کا پائلٹ پروجیکٹ

جمعرات 25 اگست 2016 18:13

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) صارفین کی بہتر خدمت اور شکایات کے کم سے کم وقت میں حل کیلئے کے الیکٹرک کی جانب سے GIS (جیوگرافک انفارمیشن سسٹم ) کے پائلٹ پروجیکٹ کاآغاز کر دیا گیا ہے۔ادارے کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اس خودکار سسٹم سے نہ صرف یہ کہ شکایات کو کم سے کم وقت میں حل کیا جا سکے گا بلکہ کارکردگی بھی بہتر ہو سکے گی۔

اس منصوبے کی بنیاد سے کے الیکٹرک نے صارفین کو جدید سہولتوں سے آراستہ خدمات کے عزم کو مزید اجاگر کیا ہے۔ محدود علاقوں میں متعارف کرائے جانے والے اس پائلٹ پروجیکٹ کے ذریعے نہ صرف صارفین کی شکایات کا حل جلد ممکن ہو سکے گا بلکہ فالٹس اور تیکنکی خرابیوں کی جگہوں کے تعین میں مزید بہتری آئے گی۔ ترقی کے راستے پر اس منصوبے کی بنیاد کسی سنگ میل کے حصول سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے الیکٹرک نے ڈسٹری بیوشن سسٹم سے منسلک اس منصوبے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس پروجیکٹ کے ذریعے صارفین کی ادارے سے وابستہ امیدوں پر پورا اترنے میں مزید مدد ملے گی۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ادارے میں نیٹ ورک آپریشنز، ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹمز، فالٹس کی درستی سے متعلق امور کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جارہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ پائلٹ پروجیکٹ کامیابی کے ساتھ اگلے مرحلے میں داخل ہو کر بہترین نتائج سامنے لائیگا۔

متعلقہ عنوان :