خواتین پو لیس کے نظا م میں فو ر ی اصلا حا ت کی ضرورت ہے ،ارم خا لد

خواتین پو لیس کی تعدا د بڑ ھا نے اور سہو لیا ت دینے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سے با ت کرو نگی ، معا ون خصو صی محکمہ تر قی نسوا ں

جمعرات 25 اگست 2016 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی معا ون خصو صی برا ئے محکمہ تر قی نسوا ں ار م خا لد کا وومن پو لیس اسٹیشن ڈسٹرکٹ سا ؤ تھ کرا چی کا دورہ ۔ایس پی سٹی شہلا قریشی نے معا ون خصو صی کو وومن پو لیس اسٹیشن کی کا ر کر دگی ،کا م کی نو عیت، طریقہ کا راور مسائل کے با ر ے میں تفصیل سے آگا ہ کیا ۔شہلا قریشی نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ سندھ پو لیس میں خواتین اہلکا ر اور افسرا ن کی شدید کمی ہے جبکہ پور ے کرا چی شہر کے لئے صر ف 5وومن تھا نے نہ کا فی ہیں ۔

اگر خواتین اہلکا رو ں کی تعدا د اور اعلیٰ تعلیم یا فتہ افسرا ن کی کمی کو فو ر ی پو را نہیں کیا گیا تو کرا چی میں عو رتو ں کے مسا ئل حل کر نے میں مزید مشکلا ت پیدا ہو نگیں ۔اس موقع پر ارم خا لد نے وومن تھا نے کی حالت زار اور اسٹا ف کی کمی پر گہرے افسو س کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ سندھ بھر میں خواتین پو لیس کے نظام میں اصلا حا ت کی فو ر ی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

جب تک خواتین کو مناسب ما حول اور سہو لیا ت فرا ہم نہیں کی جا ئیں گی وہ اپنی کا ر کر دگی کو بہتر نہیں بنا سکتیں ۔اس نظا م کو بہت عر صے قبل درست کر دینا چا ہئے تھا ،صدر تھا نے میں 80اہلکا رو ں کا کا م 27افسرا ن و اہلکا ر انجا م دے رہی ہیں ۔میں وزیر اعلیٰ سندھ سے ملا قا ت کر کے فو ر ی طو ر پر ان مسا ئل کو حل کرا نے کی کو شش کرو نگی ۔شہر کے ہر تھا نے میں خواتین افسرا ن و اہلکا ر و ں کو تعینا ت کیا جا نا چاہئے اور خواتین اسٹا ف کے لئے پک اینڈ ڈرا پ کی سہو لت بھی ہو نی چا ہئے ۔اس مو قع پر ایس ایچ او وومن تھا نہ ڈسٹرکٹ ساؤ تھ حا جرہ عثما ن ،انویسٹی گیشن آفیسر شگفتہ مجید اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :