غیر فعا ل فیملی ویلفیئر سینٹرز ایک ہفتے میں فعا ل کئے جا ئیں ،ممتا ز حسین جا کھرا نی وزیر بہبود آبادی سندھ

جمعرات 25 اگست 2016 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) سندھ کے وزیر بہبو د آبا دی ممتا ز حسین جا کھرا نی نے سیکریٹری اور ڈ ائریکٹر جنر ل بہبو د آبا دی کو ہدا یا ت دی ہیں کہ صو بے کے تما م فیملی ویلفیئر مرا کز کو مو ثر اور فعا ل کیا جا ئے اور جو فیملی ویلفیئر مرا کز بند ہیں انہیں ایک ہفتے میں فعا ل کیا جا ئے اور بند مرا کز جن وجو ہا ت کے سبب غیر فعال ہیں ان مسائل کو حل کر کے ایک ہفتے میں انہیں فعال کیا جا ئے ۔

انہو ں نے افسرا ن کو ہدا یت کی کہ سندھ کے تما م 961فیملی ویلفیئر مرا کز کو بہتر طریقے سے فعل کیا جا ئے تا کہ آبا دی کے بڑھتے ہو ئے دبا ؤ کو کم کر نے میں یہ مر اکز اپنا کر دا ر ادا کریں ۔انہو ں نے کہا کہ ہر فیملی ویلفیئر مرکز کی کا ر کر دگی کی رپو ر ٹ ہفتہ وار چیک کرو ں گا اور ان مرا کز کی کا ر کر دگی ان علا قو ں میں شر ح آبا دی کی کمی کی صو ر ت میں ظا ہر ہو نی چا ہئے ۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے اسا تذہ کرا م ،علما ء ،نو منتخب بلدیا تی نما ئندو ں اور ان تما م شعبو ں سے مدد حا صل کی جا ئے جو لو گو ں پر خا ندانی منصو بہ بندی کی خو بیو ں اور کم بچوں پر مشتمل کنبے کی بہتر پر ورش کی اہمیت اُجا گر کر سکیں ۔صوبا ئی بہبو د آبا دی سندھ ممتا ز حسین جا کھرا نی نے آج اپنے دفتر سندھ سیکریٹریٹ میں محکمہ کے افسرا ن کے اجلا س میں ہدا یا ت جا ری کیں اور کہا کہ وہ خو د فیملی ویلفیئر مرا کز کا اچانک دورہ کر کے کا ر کر دگی کی جا نچ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :