ایم کیو ایم کی مشکلات میں اضافہ،سرکاری زمینوں پر قائم دفاتر گرانے کا فیصلہ

جن دفاتر یا عمارتوں سے ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے دہشت گرد گرفتار ہوئے انہیں بھی مسمار کیا جائے گا،ذرائع

جمعرات 25 اگست 2016 18:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) ایم کیو ایم کے قائد کی وطن کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے بعد ایم کیو ایم کی مشکلات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔ریاست نے وطن دشمنوں کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا ہے ۔حکومت سندھ نے سرکاری زمینوں ،پارکس ،اسکولوں اورفلاحی پلاٹوں پر قائم ایم کیو ایم کے دفاتر گرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری زمینوں ،پارکس ،پارکس ،اسکولوں اور فلاحی پلاٹوں پر قائم ایم کیو ایم کے دفاتر گرادیئے جائیں ۔

جبکہ جن دفاتر یا عمارتوں سے ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے دہشت گرد گرفتار ہوئے انہیں بھی مسمار کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی موجودگی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا تھا ۔