وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران کی ملاقات

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے، امن امان کی صورتحال میں خود مانیٹر کر رہا ہوں،سید مراد علی شاہ

جمعرات 25 اگست 2016 18:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جمعرات کو آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ،ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر اور آئی جی اسپیشل برانچ ثناء اﷲ عباسی سمیت اعلیٰ پولیس حکام نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں پولیس افسران نے وزیراعلیٰ سندھ کو امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی ۔آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا کہ میڈیا ہاؤسز پر حملہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے ۔

گرفتار ملزمان سے تحقیقات میں کافی حد تک پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے عمل میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھی تعاون حاصل ہے ۔ تحقیقات کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے ۔میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی کو یقینی بنایاجارہا ہے ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے آپریشن کو منطقی انجام تک پنہچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ امن کی بحالی میں کسی قسم کا کوئی بھی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے۔ امن امان کی صورتحال میں خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن ہوگا تو نتائج ملیں گے ۔

متعلقہ عنوان :