ہول یوک کمیونٹی کالج امریکہ ٹیوٹا اداروں میں تعلیم بالغاں کیلئے امریکی نظام متعارف کروائے گی،عرفان قیصر

جمعرات 25 اگست 2016 17:56

لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست ۔2016ء ) ہول یوک کمیونٹی کالج امریکہ ٹیوٹا اداروں میں تعلیم بالغاں کیلئے امریکی نظام متعارف کروائے گی،اس پروگرام کو چلانے کیلئے جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ہول یوک کمیونٹی کالج امریکہ کے 2رکنی اعلی سطحی وفد نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ کے دورہ پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

وفد میں تعلیم بالغاں پروگرام کے نائب صدرکرمٹ ڈنکلی برگ اورپروگرام آفیسر امریکن ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان راحت کریم شامل تھے۔اس موقع پر ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ، عامر عزیز بھی موجود تھے۔چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ امریکی وفد صوبہ پنجاب میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کی سٹڈی کرنے آیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ٹیوٹا کوفنی تعلیم کے فروغ کیلئے غیر ملکی ایجنسیوں کا بھرپور تعاون حاصل ہے،انہوں نے وفد کو صوبہ پنجاب میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ امریکی وفد کا یہ دورہ ٹیوٹا افسران کا گزشتہ ماہ امریکہ میں تربیت حاصل کرنے کے دوران طے پایا تھا۔ امریکی وفد نے لاہور اور راولپنڈی میں ٹیوٹا اداروں کا تفصیلی دورہ بھی کیا ہے اور فنی تعلیم کے فروغ کیلئے ٹیوٹا کی جانب سے کی گئی کاوشوں کو بے حد سراہا ہے۔ نائب صدر برائے ایڈلٹ بیسک ایجوکیشن اینڈ ورک فورس ڈویلپمنٹ ہول یوک کمیونٹی کالج امریکہ کرمٹ ڈنکلی برگ نے کہا کہ امریکہ صوبہ پنجاب کے بیروزگار نوجوانوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے تعلیم بالغاں متعارف کروانے کیلئے بھرپور معاونت کرے گا۔

انہوں نے چیئر پرسن ٹیوٹا کے ساتھ نوجوانوں کو جدید تربیت کے علاوہ پاکستانی ٹرینرز کو مختلف جدید ٹریننگ دینے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی اور ان پروگراموں کوحتمی شکل دینے کا فیصلہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :