یو ای ٹی لاہور اور زیلکون انجینئرنگ کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد

جمعرات 25 اگست 2016 17:56

لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست ۔2016ء ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور زیلکون انجینئرنگ کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نے دستخط کیے، اس معاہدے میں بنیادی کردار شعبہ انڈسٹریل مینو فیکچر نگ انجینئرنگ کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر محمد پرویز مغل نے ادا کیا، معاہدے کی رو سے بزنس کمیونیکیشن، کنٹریکٹ اور کلیمز جیسے مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق مضامین کو انڈر گریجو ایٹ اور پوسٹ گریجو ایٹ کے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔

انٹرن شپ ، یو ای ٹی لاہور کے فارغ الا تحصیل کو ملازمت ، یو ای ٹی ، آئی ایم ای شعبہ میں ماڈل کلاس روم کا قیام، مختلف تحقیقی پراجیکٹس کیلئے فنڈز کی فراہمی، وظائف اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے گاہے بگاہے ورکشاپش کا انعقاد بھی معاہدے کی شقوں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ یو ای ٹی انڈسٹری کے ساتھ مکمل اور وسیع تعلقات کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے تاکہ مارکیٹ کے مطابق پیداواری صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے، انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ انجینئرنگ کے شعبہ میں ترقی کی نئی امید پیدا کرے گا اور معاشرے میں معاشی استحکام لانے کیلئے اپنا کردار اداکرے گا۔

متعلقہ عنوان :