حکومت پنجاب نے 52ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز ،لیڈی ہیلتھ سپروائزر و دیگر سٹاف کو ریگولر کر دیا
جمعرات 25 اگست 2016 17:51
لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست ۔2016ء ) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام میں کام کرنے والی تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز ،لیڈی ہیلتھ سپر وائزر ،اکاؤنٹس سپروائزرز اور نیشنل پروگرام برائے فیملی پلاننگ میں کام کرنیو الے دیگر اہلکاروں کو ان کی ملازمتوں پر ریگولر کر دیا ہے،جس کا اطلاق یکم جولائی 2012ء سے ہو گا،مذکورہ تمام ملازمین پر پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974ء لاگو ہو گا،اس سلسلے میں مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے جمعرات کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے دفتر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر رخسانہ انور اور دیگر خواتین میں ریگولرائزیشن کے آرڈر تقسیم کئے ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان ،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل IRMNCHڈاکٹر نصرت جبین،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ایڈمن ڈاکٹر عدنان ظفر بھی موجود تھے،خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ بیماریوں کی روک تھام،حفظان صحت کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور ماں بچہ کی صحت کے مسائل حل کرنے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بہت اہم کردار ادا کر رہی ہیں،انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریگولرائزیشن کے بعد تمام ورکرز زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور صوبے میں ایک صحت مند معاشرہ قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان نے کہا کہ ریگولر ہونے والی ایل ایچ ڈبلیوزاور دیگر اسٹاف کی تنخواہ و دیگر مراعات پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974ء کے تک ریگولیٹ ہوں گی،انہو ں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر اور دیگر اہلکارو ں کو ان کی اپوئنٹنگ اتھارٹی انفرادی طو رپر ریگولر ہونے کے آرڈر تقسیم کریں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.