دکھی اورلاچار انسانوں کی مدد اور خدمت ہماری مذہبی اور انسانی فریضہ ہے ، الخدمت فاوندیشن

مخیرحضرات یتیموں اور مساکین کی مددکے لیے آگے آکر اپنی خدمات پیش کریں ،حاجی محمدعثمان بادینی اور دیگر کا تقریب سے خطاب

جمعرات 25 اگست 2016 17:43

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء)الخدمت فاوندیشن ملک میں تعلیم ،صحت،صاف پانی،معذور افراد کو ویل چیرکی فراہمی اور یتیموں کی کفالت اورغریب اسٹوڈنٹس کی تعلیمی اخراجات میں مددپر کام کررہی ہیں مخیرحضرات یتیموں اور مساکین کی مددکے لیے آگے آکر اپنی خدمات پیش کریں ان خیالات کااظہار الخدمت فاوندیشن کے زیراہتمام افضل المدارس نوشکی میں پوزیشن ہولڈرز اوریتیم طلباء وطالبات میں کتابیں اوربیگ تقسیم کرنے کی تقریب سے میرولی محمدبادینی ٹرسٹ کے سرپرست اعلی حاجی محمدعثمان بادینی ،ڈسٹرکٹ چیرمین میراورنگزیب جمالدینی ،وائس چیرمین سردارزادہ خلیل حسنی الخدمت فاونڈیشن کے ریجنل کواڈنیٹرنصراﷲ خان ،خطیب جامع مسجد مولانافریداحمدمینگل،مولوی محمدقاسم مینگل ایف ایس او الخدمت فاونڈیشن محمدعارف بلوچ اور دیگرخطاب کرتے ہوئے کیا انہون نے کہاکہ دکھی اورلاچار انسانوں کی مدد اور خدمت ہماری مذہبی اور انسانی فریضہ ہے یتیم بچوں کی کفالت کرکے انھیں معاشرے میں باکردار اورباصلاحیت فرد بنانے کے لیے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنی بساط کے مطابق کردار ادا کرناچاہیے ایک سروے کے مطابق پاکستان میں اس وقت 42لاکھ یتیم بچے ہیں جو زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں الخدمت فاونڈیشن گھروں اور آغوش سینٹرز میں یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہیں جو مخیرحضرات کی تعاون سے ہورہی ہیں الخدمت فاونڈیشن نوشکی اور چاغی میں سو یتیم بچوں کی کفالت پر ماہانہ تین لاکھ روپے خرچ کررہی ہیں مذکورہ رقم تمام بچوں کو انکے بینک اکاونٹس کے ذریعے شفاف انداز میں فراہم کیجارہی ہیں الخدمت فاونڈیشن کے ریجنل کوارڈنیٹرعبداﷲ خان نے نوشکی اور چاغی کے سو یتیم بچوں کے لیے سکولزیونیفارم اوردیگرضروریات کے لیے 490000روپے کا چیک حافظ مطیع الرحمان مینگل کے حوالہ کیا جبکہ حاجی میرولی محمدٹرسٹ کے سرپرست اعلی حاجی میرمحمدعثمان بادینی نے اعلان کیا ضلع نوشکی کے تمام غریب طلبا جو کتابیں یا یونیفارمز خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے متعلقہ سکول انتظامیہ کی تصدیق کے بعد میرولی محمدٹرسٹ کی جانب سے ان تمام غریب اسٹوڈنٹس کو کتابیں اور یونیفارمزفراہم کی جائیگی اسکے علاوہ میرعثمان بادینی نے 65یتیم بچوں کو عیدکے لیے کپڑے بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا جبکہ ڈسٹرکٹ چیرمین نوشکی میراورنگزیب جمالدینی نے یتیم بچوں کی کفالت کے لیے مبلغ پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔