گزشتہ اجلاس میں ہونیوالے واقعات پر ہا ؤ س پر انگلیا ں اٹھ رہی ہیں ،عوام میں مذاق بن کر رہ گئے ہیں ہمیں اپنی اصلا ح کرنی چاہیے ، عزیز اﷲ علیزئی

ایسے واقعات دو بارہ رونما نہیں ہو نے چاہیے ،تسلیم کر تا ہو ں غلطیا ں دونوں طرف سے ہوئی ، ضلع ناظم ڈیرہ بجٹ برابر ی کی بنیادی پر تقسیم کیا ،کوئی تخصیص نہیں کی ،اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں ،بجٹ بارے مزید بحث نہیں کی جا سکتی ،معاملہ عدالت میں ہے ،مولانا عبید الرحمان

جمعرات 25 اگست 2016 17:41

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) ضلع ناظم عزیز اﷲ علیزئی نے کہا ہے کہ گزشتہ اجلاس میں جو واقعات ہو ئے ہیں اس پر پور ے ہا ؤ س پر انگلیا ں اٹھ رہی ہیں اور ہم عوام میں مذاق بن کر رہ گئے ہیں ہمیں اپنی اصلا ح کرنی چاہیے اور ایسے واقعات دو بارہ رونما نہیں ہو نے چاہیے میں یہ تسلیم کر تا ہو ں کہ غلطیا ں دونوں طرف سے ہوئی وہ ضلع کونسل کے اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے جو کہ چند گھنٹو ں کے نوٹس پر بلایا گیا تھا اجلاس کی صدارت کنو ینئر ضلع کونسل محمد اسماعیل بلو چ نے کی اجلاس میں ضلعی حکومت کے 23ممبران ، اور اپوزیشن کے 38 ممبران نے شرکت کی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ڈسٹر کٹ کونسل کے اپوزیشن لیڈر مولانا عبید الرحمان نے کہا کہ ہم نے بجٹ برابر ی کی بنیادی پر تقسیم کیا اس میں کوئی تخصیص نہیں کی ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں بجٹ کے حوالے سے اس وقت کوئی بحث مزید نہیں کی جا سکتی کیونکہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اور عدالت ہی اس کا فیصلہ کریگی کہ یہ بجٹ قانونی ہے یا غیر قانونی ، ڈسٹرکٹ کونسل کے اپوزیشن لیڈر مولانا عبید الرحما ن نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ چند گھنٹو ں کے نوٹس پر ضلع کونسل کا اجلاس طلب کر نا ایک غلط روایت ہے بلدیاتی ایکٹ کے تحت اجلاس 72 گھنٹے کے نوٹس پر بلانا چاہیے تاکہ دور دراز اضلاع میں موجود ممبران اجلاس میں پہنچ سکے لیکن ہمارے لئے انتہائی افسوس کی بات ہے کہ کنوینئر ضلع کونسل ضلع ناظم کی ڈکٹیشن پر چلتے ہیں اور ضلع ناظم باہر سے ڈکٹیشن لیتے ہیں وہ اگر قانون کے مطا بق اجلاس کو چلائیں گے تو کوئی بد مذگی نہیں ہوگی گزشتہ اجلاس میں طے ہوا تھا کہ ضلع کونسل کی مشتر کہ کمیٹی بائی لاز اور قائمہ کمیٹی بنا نے اور ہاؤس کو چلانے کیلئے تجاویز مرتب کریگی اور اس کے بعد ضلع کونسل کا اجلاس بلایا جائیگا لیکن مجھے نہیں علم کہ ضلع ناظم نے یہ اجلاس کیوں بلوایا ہے جب کہ کمیٹی اس حوالے سے ابھی تک بیٹھی ہی نہیں انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال کے اندر اگر ضلع حکومت کوئی کار کر دگی نہیں دیکھا سکی تو اس میں اپوزیشن کا کوئی قصور نہیں ہمارے ساتھ انسان جیسا سلوک کیا جائے ہم نے پہلے بھی ضلع ناظم کی جانب تعاون کا ہاتھ بڑھایا تھا اور آج بھی کہتے ہیں کہ اگر قانون کی پاسداری ہوگی تو تعاون کرینگے انہوں نے کہا کہ ہمیں اخلاقیات کا در س دینے کے بجا ہئے ہماری اچھی باتوں پر عمل کیا جائے دنیا میں جہاں پر جمہوریت ہے وہاں پر اسمبلیوں میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں لیکن معاملات حل ہو جاتے ہیں اور جمہوریت رواں دواں رہتی ہے یہا ں پر بھی ہم ایسا ہی چاہتے ہیں لیکن ایسا رویہ نہ اختیار کیا جا ئے کہ ہم لڑائی جھگڑے پر تیار ہو جا ئیں اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے جما عت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر فتح اﷲ میانخیل نے کہا ہے کہ کنوینیئر اسماعیل بلو چ کے پا س اگر تعلیم نہیں ہے تو وہ اپنے تجر بے کی بنیا د پر اسمبلی کو چلا ئیں ضلع ناظم سارے ہا ؤ س کو اپنے ساتھ لے کر چلنے کے پابند ہیں سابقہ کارروائی پر مجھے شر م آتی ہے بجٹ سیشن میں بجٹ اکثر یت نہ ہو نے کے باوجوداس کی منظور ی کا اعلان کر دیا ہے یہ بھی ہمارے لئے ایک باعث شرم بات ہے آرڈیننس میں واضح ہے کہ گزشتہ اجلاس کیں کارروائی کی توثیق اگلے اجلاس میں ہو نا ضرور ی ہے اور بجٹ سیشن کے اجلاس کی توسیع ابھی تک نہیں ہوئی اجلاس کے ایجنڈے کی اطلاع نہیں ملتی ایسی روایات کو ختم کر نا ہوگا ورنہ ہماری ضلعی اسمبلی مذاق بن جائیگی ممبر ضلع کونسل افتخار بارکزئی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے ڈیڑھ سالہ حکومت نے تر قیاتی کا موں کے حوالے سے کوئی کار کر دگی نہیں دیکھا ئی تاہم اب بھی اگر اپوزیشن اور حکومتی ارکان مل کر کام کر نے کا عہد کرتے ہیں تو اچھی بات ہے انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران پر سخت تنقید کرتے ہوئے حال ہی میں ہونیوالے اساتذہ کے تبادلوں کو منسو خ کر نے کیلئے قرار داد پیش کی جس کی ہاؤس نے منظور ی دی اجلاس سے مولانا حفیظ ، عبدالرزاق اعوا ن ، مشتاق ڈار ، طاہر شاہ ، انعام اﷲ تاجو خیل ، محمد حنیف پیپا ، نے بھی خطا ب کیا ضلع ناظم عزیز اﷲ علیزئی نے اپوزیشن لیڈر مولانا عبید الرحمان کی تقریر سے اتفاق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہاؤس کی مشتر کہ کمیٹی بائی لاز اور قائمہ کمیٹی بنا نے اور بزنس ایڈوائزر ی کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے جو تجاویز مرتب کریگی ہا ؤ س اس پر عمل کریگا جس کے بعد کنوینئر اجلاس اسماعیل بلو چ نے اجلاس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتو ی کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :