ایڈوانس ٹیکس کے نوٹس جاری ہونے پر فلور ملز مالکان کی ممبر ایف بی آر سے ملاقات

جمعرات 25 اگست 2016 17:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) اور ایف بی آر میں طے پانے والا ود ہولڈنگ ٹیکس ایڈوانس ٹیکس کا معاملہ کے باوجود راولپنڈی اور اسلام آباد کی بعض فلور ملوں کو نوٹس پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو،گروپ لیڈر عاصم رضا ، میاں ریاض اورطارق صادق کی ممبرڈاکٹر ارشاد(آئی، آر) ایف بی آر سے ملاقات کی جس کے دوران ایف بی آر جانب سے بلاجواز ایڈوانس ٹیکس کے نوٹسسز جاری ہونے کے معاملے پر بات چیت کی گئی ۔

جس پر ممبر ایف بی آ ر ڈاکٹر ارشاد نے ایف بی آر کے فیلڈ اسٹاف کی جانب سے (ود ہولڈنگ ٹیکس) ایڈوانس ٹیکس کے نوٹس جاری ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فلو رملز ایسوسی ایشن کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ ایڈوانس ٹیکس کا معاملہ تو پہلے ہی طے پا چکا ہے لہذا اگر محکمے کے فیلڈ اسٹاف کی جانب سے غلطی کی بناء پر اگر کوئی نوٹس جاری ہوئے ہیں تو آئندہ اس قسم کی غلطی دوبارہ نہیں دہرائی جائے گی تاکہ انہو ں نے کہاکہ محکمانہ طور پر بھی وہ خود دیکھیں گے کہ اس طرح کی غلطی کیوں ہوگئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ فلور ملز ایسوسی ایشن کو اس ایڈوانس ٹیکس کے معاملے میں کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔ بلکہ ایف بی آر کے فیلڈ سٹاف سے اس معاملہ پر سختی سی عملدرآمد کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :