آزادی صحافت کی راہ میں کسی کو رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دیں گے،جے سالک کی میڈیا ہاؤسزپر حملوں کی شدید مذمت

جمعرات 25 اگست 2016 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے تین روز قبل میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ہاؤسز عوام کی آواز اعلٰی ایوانوں میں بیٹھے لوگوں تک پہنچانے اور عوام کے مسائل کو ہائی لائیٹ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ، اقلیتوں کے حقوق کی بات آئے یا ملکی سلامتی کی بات ہو میڈیا سب سے آگے ہوتا ہے تو پھر میڈیا پر حملہ کس لئے کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئے روز میڈیا کے لوگوں پر حملے ہوتے ہیں اور میڈیا ہاؤسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے ، میڈیا کی آزادی کی راہ میں کسی کو رکاوٹ بننے نہیں دیں گے۔