شارجہ میں تمام غیر قانونی پارکنگ لاٹ آج سے بند کر دیئے جائیں گے : میونسیپیلٹی

جمعرات 25 اگست 2016 17:32

شارجہ میں تمام غیر قانونی پارکنگ لاٹ آج سے بند کر دیئے جائیں گے : میونسیپیلٹی

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2016ء ) : شارجہ میونسیپیلٹی حکام نے شہر میں موجود تمام غیر قانونی چھوٹے بڑے پارکنگ لاٹ آج سے بند کرنے کا اعلان کیاہے ۔ میونسیپیلٹی حکام کا کہناہے کہ غیر قانونی پارکنگ لاٹ بند کرنے کے لیے اجازت نامہ لے لیے گیاہے ۔

(جاری ہے)

پا رکنگ لاٹ بند کرنے کا مقصد شہر میں صرف میونسیپیلٹی کی طرف سے قانونی طور پر بنائے جانے والی پارکنگ لاٹس کا فروغ ہے ۔ متعدد شہری غیر قانونی پارکنگ میں فیس کم ہونے کی وجہ سے گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ ان پارکنگ لاٹس کے مالکان بنائے گئے قوانین کی پابندی نہیں کرتے ۔شہری صرف ان جگہوں پر گاڑیاں کھڑی کر سکتے ہیں جہاں میونسپیلٹی کا بورڈ لگا ہو۔