ایم کیوایم کے 3رہنماؤں سمیت38 کارکنان ایک روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
گرفتارملزمان کو کمرہ عدالت سے باہر ایا گیا توانہوں نے پاکستان زندہ باد اورڈی جی رینجرز زندہ باد کے نعرے بھی لگائے
جمعرات 25 اگست 2016 17:29
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ایم کیوایم کے3رہنماؤں سمیت 38 کارکنوں کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ جبکہ کارکنان نے پولیس وین میں بیٹھنے کے دوران پاکستان زندہ باد اورڈی جی رینجرز سندھ زندہ باد کے نعرے لگائے۔جمعرات کو ایم کیو ایم قائد کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر اور اس کے بعد نجی ٹی وی چینل پر حملے کے بعد حراست میں لئے گئے ایم کیو ایم کے 3رہنماؤں کنور نوید جمیل ،قمر منصور اور شاہد پاشا سمیت 38 کارکنان کو پولیس نے انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کردیا۔
اس موقع پر پولیس نے موقف اختیار کیا کہ تمام ملزمان پر پاکستان مخالف اور غلیظ الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے جب کہ ملزمان پرغداری، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں اور مقدمے میں نامزد ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار سمیت 1500 سے 2 ہزار افراد عدم گرفتار ہیں۔(جاری ہے)
پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام ملزمان سے تفتیش کرنا ہے اس لئے انہیں 14 روزہ ریمانڈ پر حوالے کیا جائے تاہم عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام 38 ملزمان کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
گرفتار ملزمان کو کمرہ عدالت سے باہر لایا گیا تو ایم کیو ایم کارکنان نے پاکستان زندہ باد، پاک آرمی زندہ باد، ڈی جی رینجرز سندھ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج ہے جب کہ مقدمے میں فاروق ستار کے علاوہ سابق سٹی ناظم حیدرآباد نوید کنور، قمر منصور اور شاہد پاشا بھی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.