پیپلزپارٹی امیدواروں کو ووٹ نہ دینے والے کونسلرز کو شوکاز نوٹس جاری کیئے جائیں گے،نثار احمد کھوڑو

میئرزاور چیئرمینزکے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے،چیئرمین کوآرڈی نیشن کمیٹی سندھ

جمعرات 25 اگست 2016 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے سربراہ نثاراحمدکھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی امیدواروں کو ووٹ نہ دینے والے کونسلرز کو شوکاز نوٹس جاری کیئے جائیں گے،میئرزاور چیئرمینزکے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹوکی سربراہی میں پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہوگی۔

سندھ کے وزیر خوراک و پا رلیمانی امور اور پیپلز پارٹی کو آرڈی نیشن کمیٹی سندھ کے سربراہ نثار احمد کھوڑونے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں نو منتخب میئرز،ڈپٹی میئرز ، چیئرمینزاور وائس چیئرمینزکو مبارکباد دیتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ وہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں سندھ کے لوگوں کی خدمت کرنے ،سندھ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی توانائیاں اور صلاحیتوں کو استعمال کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی امیدواروں کو ووٹ نہ دینے والے پی پی کونسلرز کے بارے میں تحقیقات ہورہی ہے اورایسے کونسلرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائینگے۔نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سندھ کے دارالخلافہ کراچی کے ضلع کونسل اور دونوں ڈی ایم سیز میں پی پی کی کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ پی پی کراچی سے کشمور تک ،گاؤں سے شہر تک عوام میں مقبول اور نمائندہ جماعت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں نو منتخب نمائندے اپنے جوش وجذبے سے عوام کی خدمت کرنے والی پارٹی کو مزیدمستحکم کرنے میں اپنا مثبت کردار اداکرینگے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے علاقوں میں لوگوں کی سماجی اور بنیادی مسائل حل کرنے میں اہم کردار ہے،سندھ حکومت چاہتی ہے کہ بلدیاتی اداروں کے نومنتخب نمائندوں کو قانون کے مطابق اختیار استعمال کرتے ہوئے آگے آناچاہئے ۔

متعلقہ عنوان :