حکومت سندھ کے محکمہ سماجی بہبود میں 5 کروڑ 62 لاکھ 10 ہزار روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پی اے سی سلیم رضا جلبانی کا معاملے کی تحقیقات کا حکم ،محکمہ آڈٹ کو 10 دن میں مکمل ریکادڑ درست کرکے پیش کرنے کی ہدایت

جمعرات 25 اگست 2016 17:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) حکومت سندھ کے محکمہ سماجی بہبود میں 5 کروڑ 62 لاکھ 10 ہزار روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سدھ نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سلیم رضا جلبانی کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس کے دوران محکمہ سماجی بہبود کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال پہلے کے پانچ آڈٹ پیراز میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہ ۔

(جاری ہے)

غریب عوروں کو سلائی مشین دینے سمیت مختلف کامو ں میں 5 کروڑ 62 لاکھ 10 ہزار روپے کی بے ضابطگیوں سامنے آئی ہیں ۔ محکمہ آڈٹ کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ آڈٹ ریکارڈ بہت زیادہ ہے اس کو ایک میٹنگ میں پیش نہیں کیا جاسکتا ہے جبکہ ریکارڈ میں غلطیاں بھی ہیں ۔سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود نے کہا کہ ریکارڈ مکمل ہے ۔محکمہ آڈٹ کا اعتراض غیر ضروری ہے ۔کمیٹی کی رکن سورٹھ تھیبو نے معاملہ اینٹی کرپشن میں بھیجنے کی تجویز دی ۔جبکہ چیئرمین پی اے سی سلیم رضا جلبانی نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ10 دن میں مکمل ریکادڑ درست کرکے پیش کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :