پنجاب حکومت کا تمام نرسنگ سکولوں کو اپ گریڈ کرکے نرسنگ کالج بنانے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں 45نرسنگ سکولوں میں سے 16کو نرسنگ کالج بنایا جائے گا ‘ ذرائع

جمعرات 25 اگست 2016 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء ) پنجاب حکومت نے صوبہ کے تمام نرسنگ سکولوں کو اپ گریڈ کرکے نرسنگ کالج بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 45نرسنگ سکولوں میں سے 16کو نرسنگ کالج بنایا جائے گا اور تمام نرسنگ کالجز میں نرسنگ ڈپلومہ ختم کر کے بی ایس اونرز کا پروگرام شروع کیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نرسنگ کالج میں فیکلٹی بیرون ملک ہائر کی جائے گی اور اس منصوبے کے لئے محکمہ سپیشلائزڈ نے ابتدائی طور پر 4کروڑ روپے کا بجٹ بھی جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :