فرد سنٹرز کے انتظامی اختیارات ضلعی حکومت کو تفویض ،دوسری جانب جدید ٹیکنالوجی پر مبنی کنٹرول روم قائم
نصب کیمروں اور عملہ کی کارکردگی پر مبنی روزمرہ الیکٹرانک ڈیٹا / ڈیش بورڈ کے ذریعے سنٹر زکے معاملات کی ہمہ وقت نگرانی کا عمل اراضی کے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو اغلاط سے پاک کرنے کیلئے مالکان اراضی کے نام کو شناختی کارڈ کے مطابق درست کیا جا رہا ہے‘ ترجمان
جمعرات 25 اگست 2016 17:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) ترجمان پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ،بورڈ آف ریونیو کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبے کے 36 اضلاع کی 143 تحصیلوں میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹرز سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزڈ خدمات فراہم کی جارہی ہیں ، عوام کو خدمات کی موثر اور بروقت فراہمی، سنٹرز کی نگرانی اور عملہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے ایک موثر نظام وضع کیا گیا ہے ۔
اس نظام کے تحت ایک جانب تو سنٹرز کے انتظامی اختیارات ضلعی حکومت کو تفویض کیے گئے ہیں تو دوسری جانب ٹیکنالوجی پر مبنی کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں ۔ جہاں سے سنٹرز پر نصب کیمروں اور عملہ کی کارکردگی پر مبنی روزمرہ الیکٹرانک ڈیٹا / ڈیش بورڈ کے ذریعے سنٹر کے معاملات کی ہمہ وقت نگرانی کی جاتی ہے۔(جاری ہے)
اس ضمن میں سائلین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملہ کی دوران ڈیوٹی / دفتری اوقات میں اپنی نشستوں پر دستیابی اور موبائل فون کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
اراضی کے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو اغلاط اور ابہام سے پاک کرنے کیلئے ریکارڈ میں درج مالکان اراضی کے نام کو ان کے شناختی کارڈ پر نام کے مطابق درست کیا جا رہا ہے اور دیگر کوائف کے ساتھ مالک اراضی کا شناختی کارڈنمبر ، تصویر اور نشان انگوٹھا منسلک کر کے حقوق اراضی کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ نام کی درستگی کے عمل کو سائلین کیلئے سیل بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی درخواست اور اس پر عملدرآمد کا عمل سنٹر کے ذریعے ہی پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ تاہم اس صورت حال میں کچھ افراد موقع / نام تصیح کا ناجائز فائدہ اٹھانے کیلئے مالکان اراضی کا استحصال کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے عوام کی شکایات کا ازالے کیلئے ضلع کی سطح پر ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر کے دفاتر اور صوبائی سطح پر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں شکایات سیل قائم کیے گئے ہیں جن کے ذریعے تمام جائز شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.