شارجہ: البدعیہ پروجیکٹ پر کام مکمل ہونے کے قریب: ایس آر ٹی اے

جمعرات 25 اگست 2016 17:11

شارجہ: البدعیہ پروجیکٹ پر کام مکمل ہونے کے قریب: ایس آر ٹی اے

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2016ء ) : شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( ایس آر ٹی اے ) نے شارجہ البدعیہ پروجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کر دی ہے ۔ البدعیہ روڈ سے شارجہ دبئی سے منسلک ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارتِ تعمیرات کے مطابق ایک ستمبر تک روڈ کو ٹریفک کے لیئے کھول دیاجائے گا۔ اس پروجیکٹ کو مختلف مرحلوں میں بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ پہلے مرحلے کا کام البدعیہ روڈ تک ایک ستمبر کو مکمل ہو گا۔ پورے منصوبے پر 200ملین درہم لاگت آئے گی ۔اس منصوبے سے دبئی اور شارجہ کے درمیان ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی۔ تین لینز پر مشتمل برج بنائے جائیں گے۔