مسلم کانفرنس کا نیلا بٹ کے مقام پر تاریخ ساز جلسہ نے مخالفین کی سیاست میں آخری کیل ثبت کر دیا ‘مسلم کانفرنس کمزور نہیں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئی ‘انتخابات میں دھاندلی کی گی کشمیر پر سودا بازی کسی بھی صورت قبول نہیں

مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی راجہ ظفر معروف کی پارٹی کارکنوں سے بات چیت

جمعرات 25 اگست 2016 16:57

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی راجہ ظفر معروف نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کا نیلا بٹ کے مقام پر تاریخ ساز جلسہ نے مخالفین کی سیاست میں آخری کیل ثبت کر دیا مسلم کانفرنس کمزور نہیں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئی انتخابات میں دھاندلی کی گی کشمیر پر سودا بازی کسی بھی صورت قبول نہیں ‘کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کسی بھی صورت تحریک آزادی کشمیر کے خلاف سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ریاست جموں وکشمیر کے عوام نے آزاد کشمیر کے کونے کونے سے نیلا بٹ کے مقام پر اگھٹے ہو کر ثابت کر دیا کہ انتخابات ایک سیاسی عمل ہے مسلم کانفرنس نظریہ اور عقیدہ کی وارث سیاسی جماعت ہے جس کے پاس ایک مشن ہے اور مشن کی تکمیل کیلئے کارکنان ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماسابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے چار کھڑی شریف راجہ ظفر معروف نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کا شاندار خطاب کشمیر قوم کے امنگوں کا ترجمان ہے انہوں نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کھڑی شریف صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ہر کال پرلبیک کہتے ہوئے اپنا جان ومال سب قربان کر نے سے گریز نہیں کریں گے نیلا بٹ کے کامیاب جلسہ پر تمام کارکنان عہدیدرا ن مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بہت قربانیاں دیں اب مذید ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا کارکنان مسلم کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے عروام کے ساتھ یکجہتی کیلئے اپنا بھرپور رول ادا کریں شہیعداں کے مشن کی وارث اصل جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ہے پاکستان کے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر بہترین پالیسی کا آغاز کر نا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :