وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدرخان نے کشمیر کلچرل بورڈ کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر گریٹیڈ پروگرام کی منظوری دیدی

جمعرات 25 اگست 2016 16:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) وزیراعظم آزادکشمیر وسپریم ہیڈکشمیرکلچرل بورڈ راجہ فاروق حیدرخان نے کشمیر کلچرل بورڈ کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر نڑول سٹیڈیم میں منعقد ہونیوالے گریٹیڈ پروگرام کی منظوری دیدی ‘ 6ستمبر شام سات بجے نڑول سٹیڈیم میں ہونیوالے پروگرام میں یوم دفاع کے حوالے سے ملی نغمے ‘ ٹیبلو ‘ ترانے پیش کئے جائیں گے ‘ وزیراعظم آزادکشمیر اس پروگرام کی سرپرستی کررہے ہیں ‘ یہ بات چیئرمین کشمیرکلچرل بورڈ ڈاکٹر راجہ محمدعارف خان نے بتائی ‘ انہوں نے کہاکہ پروگرام کی منظوری ہم نے لے لی ہے اسے کامیاب بنانے کے لئے لوگوں کی شرکت ضروری ہے انہوں نے مردخواتین اوربچوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نڑول سٹیڈیم میں منعقدہ پروگرام میں اپنی شرکت کویقینی بنائیں اس پروگرام کے لئے کوئی ٹکٹ نہیں بلکہ اوپن رکھاگیاہے ۔