الطاف حسین نے پاکستان مخالف نعرے لگواکر چھپی وطن دشمنی کو عیاں کیا ‘حکومت بغیرکسی تاخیر کے ایم کیو ایم پر پابندی لگائے

سابق امیدواراسمبلی و مرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن) مولانا محمدالطاف بٹ کا بیان

جمعرات 25 اگست 2016 16:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) سابق امیدواراسمبلی و مرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن) مولانا محمدالطاف بٹ نے کہاہے کہ الطاف حسین نے پاکستان مخالف نعرے لگواکر چھپی ہوئی وطن دشمنی کو عیاں کیا حکومت بغیرکسی تاخیر کے ایم کیو ایم پر پابندی عائدکرے ، تین دہائیوں سے کراچی میں الطاف حسین کی سربراہی میں خون کی جو ہولی کھیلی گئی اس کے پیچھے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی ”را“ کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی ‘ مملکت خداداداسلامیہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے بنا ‘ دوقومی نظریئے کی بنیاد پر بنا ‘ الطاف حسین سمیت بعض مفاد پرست عناصر اپنی ذاتی مفاد کے لئے دشمن کی زبان بول رہے ہیں ‘ حکومت گورنرسندھ عشرت العباد کوبھی فوری برطرف کرے کیونکہ سینکڑوں افرادکاقاتل ایک بڑے صوبے کاگورنرنہیں رہ سکتا ‘ جنرل مشرف ‘ آصف علی زرداری کے دوراقتدارمیں ایم کیوایم کو سیاسی ضرورت کے تحت ساتھ ملائے رکھا لیکن ملک کاجونقصان ہوا اس کی سزا جنرل مشرف اورپیپلزپارٹی کو ملی اورملنی چاہئے ‘ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کوآج کراچی کا مزدور سے لیکر تاجر اورسرمایہ دار سب دعائیں دے رہے ہیں جنہوں نے بھتہ خوروں ‘ دہشت گردوں کے چنگل سے کراچی کو آز اد کروایا ۔

(جاری ہے)

افواج پاکستان، جنرل راحیل شریف اوررینجر کی شب وروز کوششوں سے کراچی کی روشنیوں کو بحال کررکھی ہیں ہم وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ایم کیوایم کو ملک دشمن جماعت قراردے کر فوری پابندی عائدکی جائے الطاف حسین اوراس کی ٹیم نے قربانی کی کھالوں سے لیکر کراچی کے بڑے سرمایہ دارتک بھتہ وصول کیا اوریہ بیرون ملک جاتارہا اس منی لارڈنگ میں کئی بینک بھی ملوث ہیں حکومت کراچی کی عوام کو ملک دشمن جماعت سے نجات دلائے ۔