وزیر صحت آزادکشمیر ڈاکٹر نجیب نقی سے پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ‘ اہم امور پر بات چیت

جمعرات 25 اگست 2016 16:53

مظفرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) وزیر صحت عامہ آزادکشمیر ڈاکٹر نجیب نقی سے مرکزی صدر سید وقار حسین جعفری کی قیادت میں پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ‘ اہم امور پر بات چیت ‘ وزیر صحت نے ملازمین کی پرموشن کے رکے ہوئے معاملات یکسو کرنے اورمحکمہ میں اصلاحات لاتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

استقبالیہ میں شرکت کی دعوت بھی قبول کرلی ۔ عوام کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بجیب نقی کی وفد سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد نے مرکزی صدر سید وقار حسین جعفری کی قیادت میں وزیر صحت عامہ سے ان کے آفس چیمبر میں ملاقات کی۔ نجیب نقی کو وزارت صحت کا قلمدان سنبھالنے پر وفد نے مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ شاہد منیر خان ‘ ضلعی صدر محمد عرفان اعوان ‘ مرکزی رہنماء سید صمصام علی ‘ سینئر نائب صدر سید امداد علی کاظمی ‘ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید لیاقت حسین نقوی ‘ممبر جنرل کونسل راجہ تسلیم خان ‘ چئیرمین محمد اکبر ساقی ‘وائس چیئرمین جاوید اعوان ‘ صدر ایمز سید سجاد حسین نقوی کے علاوہ شامل تھے۔ سید وقار جعفری نے تنظیم کی طرف سے استقبالیہ کی دعوت دی جو وزیر صحت نے قبول کرلی۔

اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کے علاج معالجہ کیلئے ہسپتالوں کی صورتحال کو مزید بہتر بنارہی ہے۔ اس سلسلے میں پالیسی تیارکی جارہی ہے۔ ہمارے پاس سٹاف اور ادویات فراہمی کے مسائل ضرور ہیں۔ لیکن انشاء اللہ بہت جلد پارٹی قیادت کے ویژن کے مطابق عوام کو علاج کی جدیدسہولیات فراہم کرینگے۔ایمرجنسی میں تشخیص کے عمل کیساتھ ساتھ تمام ادویات فراہم کی جاسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :