سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی

جمعرات 25 اگست 2016 16:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن کی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل انعام میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائرکی تھی، جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ وہ ملک میں آکر کیسزکا سامنا کرنا چاہتے ہیں. اس لئے عدالت ان کی عبوری ضمانت منظورکرے تاہم ان کے وکیل کی جانب سے مقدمے کی عدم پیروی کے باعث عدالت عالیہ نے درخواست خارج کردی۔واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن ان دنوں دبئی میں ہیں اوران پرصوبائی وزارت اطلاعات میں اشتہارات کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :