سرچ انجن گوگل کی ٹیم30 اگست 2016کو11 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گی

ٹیم دورے کے دوران پاکستانی طالبعلموں کوویب سائٹ اور ایپ ڈویلپمنٹ کی خصوصی تربیت دیگی

جمعرات 25 اگست 2016 16:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) سرچ انجن گوگل کی ٹیم30 اگست 2016کو11 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گی۔گوگل ٹیم اپنے دورے کا آغاز کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے کرے گی۔تفصیلات کے مطابق گوگل ٹیم 30اگست کو گیارہ روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گی ۔گوگل ٹیم اپنے دورے کا آغاز کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستانی طالب علموں کوویب سائٹ اور ایپ ڈویلپمنٹ کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔گوگل کے پاکستان یونیورسٹی کے ان دوروں کا مقصد ایسے طلبا تک رسائی ہے جو ویب سائٹس اورموبائل ایپس کی ڈیزائن،ڈیویلپنگ اور ان کے مواد سے پیسہ کمانے میں دلچسپی رکھنے رکھتے ہو۔اسلام آباد،لاہور،گجرات اور خیبر پختونخوا میں غلام اسحاق خان یونیورسٹی کا دورہ بھی شیڈول میں شامل ہے۔ دورے کا اختتام 9ستمبر کو یو ای ٹی لاہور میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :